المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1698
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : أَنَا عَمْرُو بْنُ قُتَيْبَةَ قَالَ : نَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ : حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ عَنْ سَالِمٍ . عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : كُنْتُ شَابًّا عَزَبًا ، وَكُنْتُ أَبِيتُ فِي الْمَسْجِدِ ، وَكَانَ الرَّجُلُ مِنْهُمْ إِذَا رَأَى الرُّؤْيَا أَتَى بِهَا رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَعْبُرُهَا . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدٍ إِلَّا الْوَلِيدُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَمْرٌو I " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نوجوان اور کنوارا تھا اور مسجد میں سویا کرتا تھا، اور ان میں سے جب کوئی شخص خواب دیکھتا تو اسے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں لاتا تاکہ آپ ﷺ اس کی تعبیر بیان فرمائیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سعید رحمہ اللہ سے صرف ولید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کے ساتھ عمرو رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“