المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1682
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ : نَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ قَالَ : سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ ؟ فَقَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَمْسَحُ عَلَيْهِمَا . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ إِلَّا أَبُو عَوَانَةَ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ أَبِي عَوَانَةَ إِلَّا قُتَيْبَةُ ، وَنُعَيْمُ بْنُ الْهَيْصَمِ I " .ترجمہ
ابو یعفور رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے موزوں پر مسح کرنے کے متعلق دریافت کیا؟ تو انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ ان پر مسح فرمایا کرتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو یعفور رحمہ اللہ سے صرف ابو عوانہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ابو عوانہ رحمہ اللہ سے اسے صرف قتیبہ رحمہ اللہ اور نعیم بن الہیصم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“