المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1681
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ الْجَحْدَرِيُّ قَالَ : أَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ قَالَ : نَا شُعْبَةُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْمُونٍ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ مَسْرُوقٍ . عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : مَرَّ رَجُلٌ بِرَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فَقَالَ : بِئْسَ عَبْدُ اللهِ وَأَخُو الْعَشِيرَةِ ، ثُمَّ دَخَلَ عَلَيْهِ بَعْدُ ، فَرَأَيْتُهُ أَقْبَلَ عَلَيْهِ بِوَجْهِهِ ، كَأَنَّ لَهُ عِنْدَهُ مَنْزِلَةً . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : شُعْبَةُ I " .ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ایک شخص رسول اللہ ﷺ کے پاس سے گزرا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ اللہ کا کتنا برا بندہ اور اپنے قبیلے کا کتنا برا بھائی ہے!“ پھر اس کے بعد وہ آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے دیکھا کہ آپ ﷺ اس کی طرف (خندہ پیشانی کے ساتھ) متوجہ ہوئے، گویا آپ ﷺ کے ہاں اس کا کوئی خاص مقام و مرتبہ ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابوالاحوص رحمہ اللہ سے صرف ابراہیم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اسے نقل کرنے میں شعبہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“