المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1650
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا يُوسُفُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَرْوَزِيُّ قَالَ : نَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الطَّاطَرِيُّ قَالَ : نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ عَنْ قَتَادَةَ . عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّجَاشِيَّ زَوَّجَ النَّبِيَّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- أُمَّ حَبِيبَةَ ، وَأَصْدَقَ عَنْهُ مِنْ مَالِهِ مِائَتَيْ دِينَارٍ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا سَعِيدٌ ، وَلَا عَنْ سَعِيدٍ إِلَّا سُفْيَانُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مَرْوَانُ I " .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نجاشی نے رسول اللہ ﷺ کا نکاح ام المومنین سیدہ امِ حبیبہ رضی اللہ عنہا سے کیا اور آپ ﷺ کی طرف سے اپنے مال سے دو سو دینار مہر ادا کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”قتادہ رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف سعید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور سعید رحمہ اللہ سے صرف سفیان رحمہ اللہ نے، جبکہ مروان رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔“