المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1642
وَقَالَ النَّبِيُّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : مَنْ صَلَّى عَلَيَّ بَلَغَتْنِي صَلَاتُهُ ، وَصَلَّيْتُ عَلَيْهِ ، وَكُتِبَتْ لَهُ سِوَى ذَلِكَ عَشْرُ حَسَنَاتٍ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ I " .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص مجھ پر درود بھیجے اس کا درود مجھ تک پہنچ جاتا ہے، اور میں اس پر رحمت بھیجتا ہوں، نیز اس کے علاوہ اس کے لیے دس نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابوجعفر رحمہ اللہ سے ان دونوں حدیثوں کو صرف محمد بن سلیمان رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔“