المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1636
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ حَفْصٍ قَالَ : نَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ : سَمِعْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- إِذَا أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ ، وَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَى تَحْتَ خَدِّهِ الْأَيْمَنِ ، وَقَالَ : اللَّهُمَّ قِنِي عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَكَ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ إِلَّا مُوسَى ، تَفَرَّدَ بِهِ : سَعِيدٌ I " .ترجمہ
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب اپنے بستر پر تشریف لاتے تو اپنا دایاں ہاتھ اپنے دائیں رخسار کے نیچے رکھتے اور فرماتے: «اللَّهُمَّ قِنِي عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَكَ» ”اے اللہ! مجھے اپنے عذاب سے بچا، جس دن تو اپنے بندوں کو دوبارہ اٹھائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ہشام بن حسان رحمہ اللہ سے یہ حدیث صرف موسیٰ رحمہ اللہ نے روایت کی ہے اور اس میں سعید رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“