المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1624
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا سَعِيدٌ قَالَ : نَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ . عَنْ جَابِرٍ قَالَ : كُنَّا نَأْكُلُ تَمْرًا ، عَلَى تُرْسٍ ، فَمَرَّ بِنَا النَّبِيُّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ، وَقَدْ جَاءَ مِنَ الْغَائِطِ ، فَقُلْنَا : هَلُمَّ فَتَقَدَّمَ ، فَأَكَلَ مَعَنَا مِنَ التَّمْرِ ، وَلَمْ يَمَسَّ مَاءً . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ إِلَّا عَمْرٌو تَفَرَّدَ بِهِ : مُوسَى I " .ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم ایک ڈھال پر رکھ کر کھجوریں کھا رہے تھے کہ نبی ﷺ ہمارے پاس سے گزرے، آپ ﷺ قضائے حاجت سے فارغ ہو کر تشریف لائے تھے۔ ہم نے عرض کی: ”تشریف لائیے!“ تو آپ ﷺ آگے بڑھے اور ہمارے ساتھ کھجوریں کھائیں اور آپ ﷺ نے پانی کو ہاتھ نہیں لگایا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابوزبیر رحمہ اللہ سے صرف عمرو رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اس کی روایت میں موسیٰ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“