المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1551
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ الْمَرْوَزِيُّ قَالَ : نَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى السِّينَانِيُّ عَنْ شَرِيكٍ عَنْ جَابِرٍ عَنِ الشَّعْبِيِّ . عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ إِذَا اسْتُودِعَ شَيْئًا أَدَّاهُ ، وَإِنَّ لُقْمَانَ عَلَيْهِ السَّلَامُ قَالَ لِابْنِهِ : اسْتَوْدِعِ اللهَ دِينَكَ وَأَمَانَتَكَ وَخَوَاتِيمَ عَمَلِكَ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الشَّعْبِيِّ إِلَّا جَابِرٌ ، وَلَا عَنْ جَابِرٍ إِلَّا شَرِيكٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْفَضْلُ I " .ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل کے پاس جب کوئی چیز بطور امانت رکھی جائے تو وہ اسے (محفوظ رکھتا اور) ادا فرما دیتا ہے، اور بے شک لقمان علیہ السلام نے اپنے بیٹے سے فرمایا تھا: «اسْتَوْدِعِ اللهَ دِينَكَ وَأَمَانَتَكَ وَخَوَاتِيمَ عَمَلِكَ» ”تم اپنا دین، اپنی امانت اور اپنے اعمال کا انجام اللہ کے سپرد کر دو۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شعبی رحمہ اللہ سے صرف جابر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور جابر رحمہ اللہ سے صرف شریک رحمہ اللہ نے، جبکہ فضل بن موسیٰ رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“