المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1534
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُقَدَّمُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ : نَا الْقَاسِمُ بْنُ يَحْيَى عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ . عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَجُلًا رَمَى امْرَأَتَهُ ، وَانْتَفَى مِنْ وَلَدِهَا فِي عَهْدِ رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ، فَأَمَرَ بِهِمَا رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ، فَتَلَاعَنَا كَمَا قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ ، ثُمَّ قَضَى بِالْوَلَدِ لِلْمَرْأَةِ ، وَفَرَّقَ بَيْنَ الْمُتَلَاعِنَيْنِ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ إِلَّا الْقَاسِمُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُقَدَّمٌ I " .ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ کے عہدِ مبارک میں اپنی بیوی پر بدکاری کی تہمت لگائی اور اس کے بطن سے پیدا ہونے والے بچے کی ولدیت سے انکار کر دیا، تو رسول اللہ ﷺ نے ان دونوں کے متعلق حکم دیا اور ان دونوں نے باہم اسی طرح لعان کیا جیسا کہ اللہ عزوجل نے فرمایا ہے، پھر آپ ﷺ نے بچے کا فیصلہ عورت کے حق میں فرما دیا اور لعان کرنے والے میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کروا دی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبید اللہ بن عمر رحمہ اللہ سے صرف قاسم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں مقدم رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“