المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1517
وَبِهِ قَالَ : رَأَى رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فِي قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ نُخَامَةً ، فَأَخَذَ شَيْئًا ، فَحَكَّهَا ، وَقَالَ : لَا يَتَنَخَّمَنَّ أَحَدُكُمْ فِي قِبْلَتِهِ ، فَإِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يُوَاجِهُهُ ، وَلَكِنْ لِيَتَنَخَّمْ عَنْ يَسَارِهِ ، أَوْ تَحْتَ رِجْلِهِ . I " لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَعِيدٍ إِلَّا غُنْدَرٌ I " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مسجد کی دیوارِ قبلہ پر بلغم دیکھا، تو آپ ﷺ نے کوئی چیز لی اور اسے کھرچ دیا، اور فرمایا: ”تم میں سے کوئی اپنے قبلہ کی جانب ہرگز نہ تھوکے، کیونکہ اللہ عزوجل اس کے سامنے ہوتا ہے، بلکہ اسے چاہیے کہ وہ اپنی بائیں جانب یا اپنے پاؤں کے نیچے تھوکے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ احادیث عبداللہ بن سعید رحمہ اللہ سے صرف غندر رحمہ اللہ نے ہی روایت کی ہیں۔“