المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1513
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عَقِيلٍ قَالَ : نَا هَارُونُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْخَزَّازُ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ الْحِنَّائِيُّ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ . عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَالِكِ ابْنِ بُحَيْنَةَ أَنَّهُ شَهِدَ النَّبِيَّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَامَ مِنَ الرَّكْعَتَيْنِ ، وَنَسِيَ أَنْ يَقْعُدَ ، فَمَضَى فِي قِيَامِهِ ، وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ بَعْدَمَا سَلَّمَ مِنْ صَلَاتِهِ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَلِيٍّ إِلَّا هَارُونُ I " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مالک ابن بحینہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو ملاحظہ فرمایا کہ آپ ﷺ دو رکعتوں کے بعد (تیسری کے لیے) کھڑے ہو گئے اور (قعدہ اولیٰ کے لیے) بیٹھنا بھول گئے، چنانچہ آپ ﷺ اپنے اس قیام پر ہی برقرار رہے اور اپنی نماز کا سلام پھیرنے کے بعد (سجدہ سہو کے) دو سجدے کیے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”علی (بن مبارک) رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف ہارون (بن اسماعیل) رحمہ اللہ ہی نے روایت کیا ہے۔“