المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1498
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي دَاوُدَ قَالَ : نَا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ قَالَ : نَا أَيُّوبُ السَّخْتِيَانِيُّ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ . عَنْ جَدِّهِ أَنَّ النَّبِيَّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- بَعَثَ عَتَّابَ بْنَ أَسِيدٍ إِلَى مَكَّةَ ، فَقَالَ : أَبْلِغْهُمْ عَنْ أَرْبَعِ خِصَالٍ : أَنَّهُ لَا يَصْلُحُ شَرْطَانِ فِي بَيْعٍ ، وَلَا بَيْعٌ وَسَلَفٌ ، وَلَا رِبْحُ مَا لَمْ يُضْمَنْ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ جَعْفَرٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ I " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے سیدنا عتاب بن اسید رضی اللہ عنہ کو مکہ مکرمہ کی طرف روانہ فرمایا اور ہدایت دی: ”انہیں چار باتوں کی خبر پہنچا دو: ایک بیع میں دو شرطیں لگانا درست نہیں، بیع اور قرض کا معاملہ (اکٹھا) کرنا جائز نہیں، اور جس چیز کا ضمان (خسارے کی ذمہ داری) نہ اٹھائی گئی ہو اس کا منافع لینا حلال نہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو جعفر رحمہ اللہ سے صرف محمد بن سلیمان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“