المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1491
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنِ الْأَجْلَحِ وَحَبِيبِ بْنِ حَسَّانَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ . عَنْ جَابِرٍ قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- مِنْ مَكَّةَ عِنْدَ غُرُوبِ الشَّمْسِ ، فَلَمْ يُصَلِّ الْمَغْرِبَ حَتَّى أَتَى سَرِفَ ، وَذَلِكَ تِسْعَةُ أَمْيَالٍ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَبِيبٍ إِلَّا عَبْدُ الرَّحِيمِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ I " .ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ سورج غروب ہونے کے وقت مکہ سے روانہ ہوئے، پس آپ ﷺ نے مغرب کی نماز ادا نہیں فرمائی یہاں تک کہ مقامِ «سرف» پہنچ گئے، اور وہ (مکہ سے) نو میل کے فاصلے پر ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”حبیب (بن حسان) رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف عبدالرحیم (بن سلیمان) رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اسے بیان کرنے میں عبداللہ بن عمر (بن ابان) رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“