المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1477
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ بِلَالٍ قَالَ : نَا رَبَاحُ بْنُ عَمْرٍو الْقَيْسِيُّ عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ عَنْ نَافِعٍ . عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : مَنْ جَرَّ ثَوْبَهُ مِنَ الْخُيَلَاءِ فِي الدُّنْيَا ، لَمْ يَنْظُرِ اللهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ رَبَاحٍ إِلَّا مُحَمَّدٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِبْرَاهِيمُ I " .ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے دنیا میں تکبر کی وجہ سے اپنا کپڑا (زمین پر) گھسیٹا، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی طرف نظرِ رحمت نہیں فرمائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو رباح سے صرف محمد نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں ابراہیم منفرد ہیں۔“