المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1437
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقَطِيعِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ الْبُرْسَانِيُّ قَالَ : نَا بِسْطَامُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ عَنْ عَطَاءٍ . عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : الْعُمْرَى جَائِزَةٌ I " . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَطَرٍ إِلَّا بِسْطَامٌ ، وَلَا عَنْ بِسْطَامٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ . تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى I " .ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”عمریٰ (کسی کو زندگی بھر کے لیے کوئی چیز ہبہ کرنا) جائز ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مطر رحمہ اللہ سے صرف بسطام رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور بسطام رحمہ اللہ سے صرف محمد بن بکر رحمہ اللہ نے؛ محمد بن یحییٰ رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“