المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1435
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مَالِكُ بْنُ سَعْدٍ الْقَيْسِيُّ قَالَ : نَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ قَالَ : نَا زَكَرِيَّا بْنُ إِسْحَاقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ عِكْرِمَةَ . عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- لَعَنَ الْمُتَشَبِّهِينَ مِنَ الرِّجَالِ بِالنِّسَاءِ ، وَلَعَنَ الْمُتَشَبِّهَاتِ مِنَ النِّسَاءِ بِالرِّجَالِ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرٍو إِلَّا زَكَرِيَّا ، تَفَرَّدَ بِهِ رَوْحٌ .ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”نبی ﷺ نے ان مردوں پر لعنت فرمائی ہے جو عورتوں کی مشابہت اختیار کرتے ہیں، اور ان عورتوں پر لعنت فرمائی ہے جو مردوں کی مشابہت اختیار کرتی ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمرو رحمہ اللہ سے صرف زکریا رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اسے (زکریا رحمہ اللہ سے) روایت کرنے میں روح رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“