المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا أَبُو الْخَطَّابِ زِيَادُ بْنُ يَحْيَى قَالَ : نَا أَبُو بَحْرٍ الْبَكْرَاوِيُّ قَالَ : نَا الْعَوَّامُ بْنُ حَمْزَةَ قَالَ : نَا أَنَسُ بْنُ سِيرِينَ قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ - وَهِيَ حَائِضٌ - فَقَالَ : أَتَعْرِفُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ ؟ إِنِّي طَلَّقْتُ امْرَأَتِي ، وَهِيَ حَائِضٌ ، فَأَتَى عُمَرُ النَّبِيَّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فَسَأَلَهُ ؟ فَقَالَ : مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا ، فَإِذَا طَهُرَتْ فَلْيُطَلِّقْهَا إِنْ شَاءَ مِنْ قُبُلِ عِدَّتِهَا I " قُلْتُ : فَتَعْتَدُّ بِتِلْكَ التَّطْلِيقَةِ ؟ قَالَ : فَمَهْ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْعَوَّامِ إِلَّا أَبُو بَحْرٍ I " .انس بن سیرین رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جس نے اپنی بیوی کو حالتِ حیض میں طلاق دے دی ہو، تو انہوں نے فرمایا: ”کیا تم عبداللہ بن عمر کو جانتے ہو؟ میں نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی جبکہ وہ حالتِ حیض میں تھی، چنانچہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر آپ ﷺ سے اس بارے میں دریافت کیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: «مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا ، فَإِذَا طَهُرَتْ فَلْيُطَلِّقْهَا إِنْ شَاءَ مِنْ قُبُلِ عِدَّتِهَا» ”اسے حکم دو کہ وہ اس سے رجوع کر لے، پھر جب وہ پاک ہو جائے تو اگر وہ چاہے تو اسے عدت کے آغاز میں طلاق دے دے۔““ انس بن سیرین رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا: ”تو کیا اس طلاق کا اعتبار کیا جائے گا؟“ انہوں نے فرمایا: ”پھر اور کیا (یعنی یقیناً شمار ہو گی)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عوام بن حمزہ رحمہ اللہ سے صرف ابو بحر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“