المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1424
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُقَدَّمُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ : نَا عَمِّي الْقَاسِمُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ . عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- تَسْأَلُهُ : مَا يَحِلُّ لِلرَّجُلِ مِنِ امْرَأَتِهِ وَهِيَ حَائِضٌ ؟ فَقَالَ : مَا فَوْقَ السُّرَّةِ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ خُثَيْمٍ إِلَّا الْقَاسِمُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُقَدَّمٌ I " .ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ایک خاتون رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی، وہ آپ ﷺ سے دریافت کر رہی تھی کہ مرد کے لیے اپنی بیوی سے کیا کچھ حلال ہے جبکہ وہ حالتِ حیض میں ہو؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ناف سے اوپر کا حصہ۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن خثیم رحمہ اللہ سے صرف قاسم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت کرنے میں مقدم رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“