المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1423
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُقَدَّمُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ : نَا عَمِّي الْقَاسِمُ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ . عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ آمُرَ بِلَالًا فَيُقِيمَ الصَّلَاةَ ، ثُمَّ أَنْصَرِفَ إِلَى قَوْمٍ سَمِعُوا النِّدَاءَ ، فَلَمْ يُجِيبُوا ، فَأُحَرِّقَ عَلَيْهِمْ بُيُوتَهُمْ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ إِلَّا الْقَاسِمُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُقَدَّمٌ I " .ترجمہ
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”میرا پختہ ارادہ ہوا کہ میں سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دوں کہ وہ نماز کی اقامت کہیں، پھر میں ان لوگوں کی طرف نکل جاؤں جنہوں نے اذان سنی اور اس کا جواب نہ دیا (جماعت میں حاضر نہ ہوئے)، پس ان کے گھروں کو ان سمیت آگ لگا کر جلا دوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابوحمزہ رحمہ اللہ سے صرف قاسم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں مقدم بن محمد رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“