المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1414
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ هَاشِمٍ الْبَعْلَبَكِّيُّ قَالَ : نَا سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ : نَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَوْهَبٍ عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ . عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : I " أُمَّ قَوْمَكَ I " . قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنِّي أَجِدُ وَسْوَاسًا ، فَضَرَبَ بِيَدِهِ عَلَى صَدْرِي ، فَلَمْ أُحِسُّ بِهِ بَعْدُ ، وَقَالَ لِي : أُمَّ قَوْمَكَ ، وَمَنْ أَمَّ قَوْمًا فَلْيُخَفِّفْ ، فَإِنَّ وَرَاءَهُ الْكَبِيرَ وَالضَّعِيفَ وَذَا الْحَاجَةِ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا سُوَيْدٌ I " .ترجمہ
سیدنا عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: «أُمَّ قَوْمَكَ» ”اپنی قوم کی امامت کرو۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! میں (دل میں) وسوسہ پاتا ہوں۔“ تو آپ ﷺ نے اپنا ہاتھ میرے سینے پر مارا، پھر اس کے بعد میں نے اسے کبھی محسوس نہیں کیا، اور آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”اپنی قوم کی امامت کرو، اور جو شخص لوگوں کی امامت کرے اسے چاہیے کہ (نماز) ہلکی رکھے، کیونکہ اس کے پیچھے عمر رسیدہ، کمزور اور حاجت مند لوگ ہوتے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شعبہ رحمہ اللہ سے سوید رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔“