المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1413
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ قَالَ : نَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ عَنْ شُعْبَةَ قَالَ : أَخْبَرَنِي بَيَانٌ قَالَ : سَمِعْتُ قَيْسَ بْنَ أَبِي حَازِمٍ يَقُولُ : صَلَّى بِنَا سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ فَقَامَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ ، فَقَالُوا : سُبْحَانَ اللهِ . فَمَضَى ، فَمَا هُوَ حَتَّى إِذَا سَلَّمَ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ ، فَقَالَ : I " هَكَذَا صَنَعْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا بَقِيَّةُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ I " .ترجمہ
قیس بن ابی حازم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے ہمیں نماز پڑھائی، پس وہ دو رکعتوں کے بعد (بیٹھے بغیر) کھڑے ہو گئے، تو لوگوں نے «سُبْحَانَ اللهِ» کہا، مگر وہ (اپنی نماز میں) آگے بڑھ گئے؛ پھر جب انہوں نے سلام پھیرا تو (سہو کے) دو سجدے کیے اور فرمایا: ”ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ اسی طرح کیا تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شعبہ رحمہ اللہ سے صرف بقیہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کے ساتھ یحییٰ بن عثمان رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“