المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ السَّكَنِ قَالَ : نَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التُّسْتَرِيِّ قَالَ : سَمِعْتُ الْحَسَنَ يَقُولُ : أَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- كَانَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ مُسْنِدًا ظَهْرَهُ إِلَى خَشَبَةٍ ، فَلَمَّا كَثُرَ النَّاسُ ، قَالَ : I " ابْنُوا لِي مِنْبَرًا I " فَبَنَوْا لَهُ مِنْبَرًا ، إِنَّمَا كَانَ عَتَبَتَيْنِ ، فَلَمَّا تَحَوَّلَ مِنَ الْخَشَبَةِ إِلَى الْمِنْبَرِ حَنَّتِ الْخَشَبَةُ . قَالَ أَنَسٌ : فَسَمِعْتُ الْخَشَبَةَ - وَاللهِ - حَنَّتْ حَنِينَ النَّاقَةِ الْوَالِهَةِ ، حَتَّى نَزَلَ إِلَيْهَا رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- مِنَ الْمِنْبَرِ ، فَاحْتَضَنَهَا ، فَسَكَنَتْ فَقَالَ الْحَسَنُ : I " يَا عِبَادَ اللهِ الْمُسْلِمِينَ ، الْخَشَبَةُ تَحِنُّ إِلَى رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- شَوْقًا إِلَيْهِ ، لِمَكَانِهِ إِلَيْهَا ، أَفَلَيْسَ الرِّجَالُ الَّذِينَ يَرْجُونَ لِقَاءَهُ أَحَقَّ أَنْ يَشْتَاقُوا إِلَيْهِ ؟ I " . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ إِلَّا حَبَّانُ . تَفَرَّدَ بِهِ : يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ I " .امام حسن بصری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے انہیں خبر دی کہ رسول اللہ ﷺ جمعہ کے دن ایک لکڑی کے ستون سے اپنی پشتِ مبارک ٹیک لگا کر خطبہ ارشاد فرمایا کرتے تھے، پھر جب لوگوں کی تعداد زیادہ ہو گئی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”میرے لیے ایک منبر بناؤ۔“ چنانچہ انہوں نے آپ ﷺ کے لیے ایک منبر تیار کیا جو محض دو سیڑھیوں پر مشتمل تھا، پھر جب آپ ﷺ لکڑی کے اس ستون سے منبر کی طرف منتقل ہوئے تو وہ لکڑی (دردِ فراق میں) رونے لگی۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”اللہ کی قسم! میں نے اس لکڑی کے رونے کی ایسی آواز سنی جیسے اپنے بچے سے بچھڑ کر بے قرار ہونے والی اونٹنی بلکتی ہے، یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ منبر سے اس کی طرف اترے اور اسے اپنے گلے لگا لیا، تب وہ خاموش ہوئی۔“
امام حسن بصری رحمہ اللہ (یہ سن کر) فرماتے: ”اے اللہ کے مسلمان بندو! لکڑی تو رسول اللہ ﷺ کے لیے ان کے قرب کی وجہ سے شوق میں روتی ہے، تو کیا وہ لوگ جو آپ ﷺ سے ملاقات کی امید رکھتے ہیں اس بات کے زیادہ حقدار نہیں کہ وہ آپ ﷺ کا شوق رکھیں؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یزید بن ابراہیم رحمہ اللہ سے صرف حبان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور یحییٰ بن محمد رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“