المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1399
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَمْرِو بْنِ مُحَمَّدٍ الْعَنْقَزِيُّ قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُفَضَّلِ قَالَ : نَا أَسْبَاطُ بْنُ نَصْرٍ عَنِ السُّدِّيِّ عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ . عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : مَا كُنْتُ أَرَى أَنَّ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يُرِيدُ الدُّنْيَا ، حَتَّى نَزَلَتْ فِينَا يَوْمَ أُحُدٍ : مِنْكُمْ مَنْ يُرِيدُ الدُّنْيَا وَمِنْكُمْ مَنْ يُرِيدُ الآخِرَةَ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ السُّدِّيِّ إِلَّا أَسْبَاطٌ I " .ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں یہ گمان نہیں کرتا تھا کہ رسول اللہ ﷺ کے صحابہ میں سے کوئی دنیا کا ارادہ رکھتا ہو گا، یہاں تک کہ احد کے دن ہمارے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ﴿مِنْكُمْ مَنْ يُرِيدُ الدُّنْيَا وَمِنْكُمْ مَنْ يُرِيدُ الآخِرَةَ﴾۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سدی رحمہ اللہ سے صرف اسباط رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“