المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1396
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ الْبَحْرَانِيُّ قَالَ : نَا سَهْلُ بْنُ حَمَّادٍ أَبُو عَتَّابٍ الدَّلَّالُ قَالَ : نَا سَعَّادُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ : حَدَّثَنِي زِيَادُ بْنُ عِلَاقَةَ قَالَ : حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ الْحَارِثِ . عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَقُولُ : فَنَاءُ أُمَّتِي بِالطَّعْنِ وَالطَّاعُونِ ، فَقَالُوا : أَمَّا الطَّعْنُ فَقَدْ عَرَفْنَاهُ ، فَمَا الطَّاعُونُ ؟ قَالَ : I " طَعْنُ أَعْدَائِكُمْ مِنَ الْجِنِّ ، وَفِي كُلٍّ شَهَادَةٌ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعَّادٍ إِلَّا أَبُو عَتَّابٍ .ترجمہ
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”میری امت کا خاتمہ نیزوں کے زخم اور طاعون کی وجہ سے ہو گا۔“ صحابہ نے عرض کیا: ”زخموں کے بارے میں تو ہم جانتے ہیں، لیکن یہ طاعون کیا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ تمہارے دشمن جنات کے کچوکے ہیں، اور ان دونوں میں سے ہر ایک میں شہادت ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سعاد رحمہ اللہ سے صرف ابو عتاب رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“