المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1394
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ خِدَاشٍ قَالَ : نَا أَبِي عَنِ الْهَيْثَمِ بْنِ عَدِيٍّ عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ : خَطَبَنَا يَزِيدُ بْنُ الْمُهَلَّبِ بِطَبَرِسْتَانَ ، فَقَالَ : حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : مَا اسْتَلْحَقَ قَوْمٌ رَجُلًا إِلَّا وَرِثَهُمْ قَالَ الْهَيْثَمُ : فَحَدَّثْتُ بِهِ عِيسَى بْنَ مُوسَى الْهَاشِمِيَّ ، فَقَالَ رَجُلٌ فِي الْمَجْلِسِ : لَوْ كَانَ هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ غَيْرِ يَزِيدَ . فَقَالَ عِيسَى بْنُ مُوسَى : I " كَانَ يَزِيدُ أَشْرَفَ مِنْ أَنْ يَكْذِبَ فِي الْحَدِيثِ I " .ترجمہ
یونس بن ابی اسحاق رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ یزید بن مہلب رحمہ اللہ نے ہمیں طبرستان میں خطبہ دیا اور کہا: ہمیں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس قوم نے بھی کسی شخص کو (اپنے نسب میں) شامل کر لیا تو وہ ان کا وارث بنے گا۔“
ہیثم رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث عیسیٰ بن موسیٰ ہاشمی رحمہ اللہ کو سنائی تو مجلس میں موجود ایک شخص نے کہا: ”کاش یہ حدیث یزید کے علاوہ کسی اور سے (مروی) ہوتی۔“ اس پر عیسیٰ بن موسیٰ رحمہ اللہ نے کہا: ”یزید اس سے کہیں زیادہ بلند مرتبہ و شریف تھا کہ وہ حدیث میں جھوٹ بولتا۔“