المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1355
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ قَالَ : نَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ شَبِيبِ بْنِ بِشْرٍ . عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- لَعَنَ فِي الْخَمْرِ عَشَرَةً : عَاصِرَهَا وَمُعْتَصِرَهَا ، وَبَائِعَهَا ، وَمُبْتَاعَهَا ، وَحَامِلَهَا ، وَالْمَحْمُولَةَ إِلَيْهِ ، وَشَارِبَهَا ، وَسَاقِيَهَا ، وَآكِلَ ثَمَنِهَا .ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے شراب کے معاملے میں دس افراد پر لعنت فرمائی ہے: ”شراب نچوڑنے والا، وہ جس کے لیے نچوڑی جائے، اسے بیچنے والا، اسے خریدنے والا، اسے اٹھا کر لے جانے والا، وہ جس کی طرف اسے اٹھا کر لے جایا جائے، اسے پینے والا، اسے پلانے والا اور اس کی قیمت کھانے والا۔“