المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1353
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ قَالَ : نَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ قَالَ : نَا زُرَارَةُ بْنُ أَبِي الْحَلَالِ الْعَتَكِيُّ . قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ : كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فِي سَفَرٍ - وَمَعَنَا حَادٍ يُقَالُ لَهُ : أَنْجَشَةُ - فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : يَا أَنْجَشَةُ رُوَيْدَكَ سَوْقًا بِالْقَوَارِيرِ .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک سفر میں تھے اور ہمارے ساتھ ایک حدی خواں (اونٹ ہانکنے والا) تھا جسے انجشہ (سیدنا انجشہ رضی اللہ عنہ) کہا جاتا تھا، تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”اے انجشہ! ان آبگینوں (یعنی عورتوں) کو لے کر ذرا نرمی سے چلو۔““