المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1351
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ قَالَ : نَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْأَزْرَقُ عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْقَاسِمِ الْكِنْدِيِّ عَنِ الْمُعَلَّى بْنِ عُرْفَانَ عَنْ أَبِي وَائِلٍ . عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ : رَأَيْتُ النَّبِيَّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- آخِذًا بِيَدِ عَلِيٍّ ، فَقَالَ : هَذَا وَلِيِّي ، وَأَنَا وَلِيُّهُ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي وَائِلٍ إِلَّا الْمُعَلَّى I " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے نبی ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ تھامے ہوئے تھے، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ میرے ولی ہیں اور میں ان کا ولی ہوں۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو وائل رحمہ اللہ سے صرف معلی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“