المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1350
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ قَالَ : نَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ : نَا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي يَحْيَى الْقَتَّاتِ عَنْ مُجَاهِدٍ . عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : مَرَّ عَلَى النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- رَجُلٌ عَلَيْهِ ثَوْبَانِ أَحْمَرَانِ فَسَلَّمَ ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي يَحْيَى إِلَّا إِسْرَائِيلُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِسْحَاقُ I " .ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”نبی کریم ﷺ کے پاس سے ایک شخص گزرا جس نے دو سرخ کپڑے پہن رکھے تھے، اس نے سلام کیا تو آپ ﷺ نے اس کے سلام کا جواب نہ دیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو یحییٰ سے صرف اسرائیل نے روایت کیا ہے، اور اسحاق اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“