المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1341
وَبِهِ : عَنْ زِيَادِ بْنِ سَعْدٍ عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ . عَنْ عَطِيَّةَ الْقُرَظِيِّ قَالَ : كُنْتُ يَوْمَ حَكَمَ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ فِي بَنِي قُرَيْظَةَ غُلَامًا لَمْ يَجْرِ عَلَيَّ الْمُوسَى ، فَلَمْ يُحْكُمْ عَلَيَّ I " . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زِيَادٍ إِلَّا مُسْلِمٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَلِيُّ بْنُ هَارُونَ I " .ترجمہ
سیدنا عطیہ قرظی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جس دن سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ نے بنو قریظہ کے معاملے میں فیصلہ صادر فرمایا، میں ایک لڑکا تھا اور مجھ پر ابھی استرا نہیں چلا تھا، چنانچہ میرے خلاف (قتل کا) حکم نہیں دیا گیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زیاد سے مسلم کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور علی بن ہارون اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“