المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 133
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَالِدٍ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ قَالَ : نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عُمَارَةَ ، عَنْ أَبِيهِ .
عَنْ عُوَيْمِرِ بْنِ أَشْقَرَ ، أَنَّهُ ذَبَحَ أُضْحِيَّتَهُ ، فَصَنَعَ صَحْفَةً مِنْهَا ، ثُمَّ أَتَى بِهَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَقَالَ : I " مَا هَذَا ؟ قَالَ : مِنْ أُضْحِيَّتِي . فَقَالَ : I " مَتَى ذَبَحْتَهَا ؟ I " قَالَ : قَبْلَ أَنْ أُصَلِّيَ . فَأَمَرَهُ أَنْ يُعِيدَ .
ترجمہ
سیدنا عویمر بن اشقر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنی قربانی ذبح کی، پھر اس (کے گوشت) سے ایک پیالہ (کھانا) تیار کیا، پھر اسے نبی کریم ﷺ کی خدمت میں لائے تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”یہ کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”میری قربانی (کے گوشت) میں سے ہے۔“ آپ ﷺ نے پوچھا: ”تم نے اسے کب ذبح کیا تھا؟“ انہوں نے عرض کیا: ”نماز (عید) پڑھنے سے پہلے۔“ تو آپ ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ وہ دوبارہ قربانی کریں۔