المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1317
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ اللَّيْثِ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ قَالَ : نَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ : سَمِعْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَقُولُ : لَا يُحِبُّ الْأَنْصَارَ إِلَّا مُؤْمِنٌ ، وَلَا يُبْغِضُهُمْ إِلَّا مُنَافِقٌ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ اللَّيْثِ . وَالْمَشْهُورُ مِنْ حَدِيثِ شُعْبَةَ عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ .ترجمہ
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”انصار سے صرف مومن ہی محبت رکھتا ہے اور ان سے صرف منافق ہی بغض رکھتا ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شعبہ رحمہ اللہ سے، وہ ابو اسحاق رحمہ اللہ سے، محمد بن عرعرہ رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اس کی روایت میں محمد بن لیث رحمہ اللہ منفرد ہیں؛ اور شعبہ رحمہ اللہ کی یہ حدیث عدی بن ثابت رحمہ اللہ کے واسطے سے مشہور ہے۔“