المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1315
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ جَعْفَرٍ الْأَحْمَرُ قَالَ : نَا أَبِي عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ مَنْصُورٍ السَّلُولِيِّ عَنْ جَعْفَرٍ الْأَحْمَرِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ . عَنْ جَابِرٍ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَقُولُ : اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا وَعَمَلًا مُتَقَبَّلًا ... . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَةَ إِلَّا جَعْفَرٌ ، وَلَا عَنْ جَعْفَرٍ إِلَّا إِسْحَاقُ . تَفَرَّدَ بِهِ : حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ أَبِيهِ I " .ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا وَعَمَلًا مُتَقَبَّلًا» ”اے اللہ! میں تجھ سے نفع بخش علم اور مقبول عمل کا سوال کرتا ہوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن سوقہ رحمہ اللہ سے صرف جعفر رحمہ اللہ نے، اور جعفر رحمہ اللہ سے صرف اسحاق رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ نیز حسین بن علی رحمہ اللہ اپنے والد سے (اس کی روایت میں) منفرد ہیں۔“