المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1305
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا الْجَرَّاحُ بْنُ مَخْلَدٍ قَالَ : نَا حَرَمِيُّ بْنُ حَفْصٍ قَالَ : نَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ عِسْلِ بْنِ سُفْيَانَ عَنِ السَّلِيلِ عَنْ عَطَاءٍ . عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : مَا طَلَعَ النَّجْمُ صَبَاحًا قَطُّ ، وَبِقَوْمٍ عَاهَةٌ إِلَّا رُفِعَتْ عَنْهُمْ . لَمْ يَدْخُلْ أَحَدٌ مِمَّنْ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عِسْلِ بْنِ عِسْلٍ ، وَعَطَاءٍ السَّلِيلِ إِلَّا وُهَيْبٌ ، وَلَا عَنْ وُهَيْبٍ إِلَّا حَرَمِيٌّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْجَرَّاحُ I " .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”صبح کے وقت ستارہ (ثریا) کبھی بھی اس حال میں طلوع نہیں ہوا کہ کسی قوم میں کوئی آفت (پھلوں کی بیماری یا وباء) موجود ہو مگر وہ ان سے اٹھا لی گئی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عسل اور عطا رحمہما اللہ کے درمیان سلیل کا واسطہ ذکر کرنے میں وہیب رحمہ اللہ منفرد ہیں، اور وہیب رحمہ اللہ سے اسے حرمی رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، جبکہ اس کے ساتھ جراح رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“