المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1303
وَبِهِ : قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : اللَّهُمَّ حَبِّبْ إِلَيْنَا الْمَدِينَةَ ، كَحُبِّنَا مَكَّةَ أَوْ أَشَدَّ ، اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي صَاعِنَا ، وَفِي مُدِّنَا ، وَانْقُلْ حُمَّاهَا إِلَى الْجُحْفَةِ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا مُعَاوِيَةُ I " .ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: «اللَّهُمَّ حَبِّبْ إِلَيْنَا الْمَدِينَةَ ، كَحُبِّنَا مَكَّةَ أَوْ أَشَدَّ ، اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي صَاعِنَا ، وَفِي مُدِّنَا ، وَانْقُلْ حُمَّاهَا إِلَى الْجُحْفَةِ» ”اے اللہ! ہمارے دلوں میں مدینہ کی محبت ایسی ہی پیدا فرما دے جیسی مکہ کی محبت ہے یا اس سے بھی زیادہ، اے اللہ! ہمارے لیے ہمارے صاع اور ہمارے مد (پیمانوں) میں برکت عطا فرما، اور یہاں کے بخار کو جحفہ کی طرف منتقل فرما دے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں احادیث کو سفیان سے صرف معاویہ نے ہی روایت کیا ہے۔“