المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ صُدْرَانَ السَّلِيمِيُّ قَالَ : نَا صَالِحُ بْنُ زِيَادٍ النَّاجِيُّ قَالَ : كُنْتُ عِنْدَ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ - وَعِنْدَهُ رَجُلٌ - فَجَاءَهُ بِابْنٍ لِأَخِيهِ جَعْفَرٍ صَغِيرٍ ، فَأَقْعَدَهُ فِي حِجْرِهِ ، وَجَعَلَ يَمْسَحُ بِرَأْسِهِ هَكَذَا مِنْ مُقَدَّمِهِ إِلَى مُؤَخَّرِهِ ، يُقَلِّبُ شَعَرَهُ ، فَتَبَرَّمَ الصَّبِيُّ ، فَقَالَ لَهُ الرَّجُلُ الَّذِي عِنْدَهُ : أَصْلَحَ اللهُ الْأَمِيرَ ، قَدْ تَبَرَّمَ الصَّبِيُّ ، فَقَالَ : اسْكُتْ ، حَدَّثَنِي أَبُو أَيُّوبَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ . عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : إِذَا كَانَ الْغُلَامُ يَتِيمًا فَامْسَحُوا رَأْسَهُ هَكَذَا إِلَى قُدَّامَ ، وَإِذَا كَانَ لَهُ أَبٌ فَامْسَحُوا بِرَأْسِهِ هَكَذَا إِلَى خَلْفٍ مِنْ مُقَدَّمِهِ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ إِلَّا صَالِحٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ صُدْرَانَ I " .صالح بن زیاد ناجی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں محمد بن سلیمان بن علی بن عبداللہ بن عباس رحمہ اللہ کے پاس موجود تھا اور ان کے پاس ایک اور شخص بھی بیٹھا تھا، اتنے میں ان کے پاس ان کے بھائی جعفر کا ایک چھوٹا بیٹا لایا گیا۔ انہوں نے اسے اپنی گود میں بٹھایا اور اس کے سر پر سامنے سے پیچھے کی جانب اس طرح ہاتھ پھیرنے لگے کہ وہ اس کے بالوں کو الٹ پلٹ رہے تھے، جس پر بچہ کچھ اکتانے لگا۔ تو ان کے پاس بیٹھے ہوئے شخص نے ان سے کہا: ”اللہ امیر کی اصلاح فرمائے، بچہ تنگ آگیا ہے“، تو انہوں نے فرمایا: ”خاموش رہو، مجھ سے ابوایوب رحمہ اللہ نے اپنے والد اور انہوں نے اپنے دادا کے واسطے سے بیان کیا کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب لڑکا یتیم ہو تو اس کے سر پر اس طرح (پیچھے سے) آگے کی جانب ہاتھ پھیرا کرو، اور اگر اس کا باپ (زندہ) ہو تو اس کے سر پر اس طرح سامنے سے پیچھے کی طرف ہاتھ پھیرا کرو۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن سلیمان رحمہ اللہ سے صرف صالح رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جس کی روایت میں محمد بن صدران رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“