المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1266
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ الْوَاسِطِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ عَطَاءٍ . عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَقُولُ : مَنْ أَتَى الْجُمُعَةَ فَلْيَغْتَسِلْ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ إِلَّا مُحَمَّدٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ I " .ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص جمعہ (کی نماز) کے لیے آئے، اسے چاہیے کہ وہ غسل کرے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن اسحاق رحمہ اللہ سے صرف محمد (بن یزید) رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور محمد بن حسان رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“