المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1260
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ كَعْبٍ الْحِمْصِيُّ قَالَ : نَا شُقْرَانُ قَالَ : نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ عَنْ جَرِيرٍ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- بَيْنَ يَدَيْهِ ، فَاسْتَقْبَلَتْهُ رِعْدَةٌ ، فَقَالَ النَّبِيُّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : هَوِّنْ عَلَيْكَ ، فَإِنِّي لَسْتُ بِمَلِكٍ إِنَّمَا أَنَا ابْنُ امْرَأَةٍ مِنْ قُرَيْشٍ ، كَانَتْ تَأْكُلُ الْقَدِيدَ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ قَيْسٍ ، عَنْ جَرِيرٍ إِلَّا عِيسَى ، تَفَرَّدَ بِهِ : شُقْرَانُ I " .ترجمہ
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو (آپ ﷺ کی ہیبت کی وجہ سے) اس پر کپکپی طاری ہو گئی، جس پر نبی کریم ﷺ نے اس سے فرمایا: ”گھبراؤ نہیں، میں کوئی بادشاہ نہیں ہوں، میں تو قریش کی ایک ایسی عورت کا بیٹا ہوں جو سوکھا ہوا گوشت کھایا کرتی تھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اسماعیل رحمہ اللہ سے، انہوں نے قیس رحمہ اللہ سے اور انہوں نے سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف عیسیٰ رحمہ اللہ نے روایت کی ہے، اور اس کی روایت میں شقران رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“