المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1257
وَبِهِ : عَنْ أَسَدٍ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ . عَنْ جَابِرٍ قَالَ : مَرَّ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- عَلَى امْرَأَةٍ فِي مِحَفَّةٍ ، وَمَعَهَا ابْنُهَا ، فَرَفَعَتْ رَأْسَهَا ، فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَلِهَذَا حَجٌّ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، وَلَكِ أَجْرٌ . I " لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ أَسَدٍ إِلَّا خَلَفٌ ، تَفَرَّدَ بِهَا : عَلِيٌّ I " .ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ ایک ایسی خاتون کے پاس سے گزرے جو کجاوے میں سوار تھی اور اس کے ساتھ اس کا بیٹا بھی تھا۔ اس نے اپنا سر اٹھایا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! کیا اس (بچے) کا بھی حج ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، اور تمہیں بھی اس کا ثواب ملے گا۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان احادیث کو اسد رحمہ اللہ سے صرف خلف رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور علی رحمہ اللہ ان کی روایت میں منفرد ہیں۔“