المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1234
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ قَالَ : نَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ . عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِي ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَتَمَثَّلُ بِي . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَجَّاجِ إِلَّا مُعْتَمِرٌ I " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے مجھے خواب میں دیکھا، اس نے یقیناً مجھے ہی دیکھا، کیونکہ شیطان میری ہم شکلی اختیار نہیں کر سکتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حجاج سے صرف معتمر رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔“