المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1222
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا عَمَّارُ بْنُ خَالِدٍ الْوَاسِطِيُّ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ عَنْ عَطَاءٍ . عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ ، وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمُ الشَّهْرُ فَكَمِّلُوا الْعِدَّةَ ثَلَاثِينَ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَجَّاجٍ إِلَّا يَحْيَى I " .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر ہی افطار کرو، پھر اگر تم پر مہینہ (ابر آلود ہونے کی وجہ سے) مشتبہ ہو جائے تو تیس کی گنتی پوری کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حجاج رحمہ اللہ سے صرف یحییٰ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“