المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1221
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى الْقَطَّانُ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ رُسْتُمٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ الرَّبِيعِ عَنْ سَالِمٍ الْأَفْطَسِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ . عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : الْمُؤَذِّنُ الْمُحْتَسِبُ كَالشَّهِيدِ الْمُتَشَحِّطِ فِي دَمِهِ ، تَمَنَّى عَلَى اللهِ مَا يَشْتَهِي بَيْنَ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَالِمٍ إِلَّا قَيْسٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِبْرَاهِيمُ I " .ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ثواب کی نیت سے اذان دینے والا اس شہید کی مانند ہے جو اپنے خون میں لتھڑا ہوا ہو، وہ اذان اور اقامت کے درمیانی وقفے میں اللہ تعالیٰ سے جو چاہے مانگ سکتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سالم رحمہ اللہ سے صرف قیس رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ ابراہیم رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“