المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1218
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَزِيعٍ قَالَ : نَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ : كَتَبْتُ إِلَى إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ أَسْأَلُهُ عَنِ الرَّضَاعِ ؟ فَكَانَ فِي كِتَابِهِ أَنَّ أَبَا الشَّعْثَاءِ الْمُحَارِبِيَّ حَدَّثَهُ . أَنَّ عَائِشَةَ حَدَّثَتْهُ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : لَا تُحَرِّمُ الْخَطْفَةُ وَلَا الْخَطْفَتَانِ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا سَعِيدٌ I " .ترجمہ
قتادہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابراہیم نخعی رحمہ اللہ کو خط لکھ کر ان سے رضاعت (دودھ پلانے) کے متعلق دریافت کیا، تو ان کے مکتوب میں یہ درج تھا کہ ابوالشعثاء المحاربی رحمہ اللہ نے انہیں حدیث بیان کی کہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے انہیں بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ایک یا دو بار دودھ چوس لینے سے حرمت ثابت نہیں ہوتی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے صرف سعید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“