المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1207
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا الْحَارِثُ بْنُ أَسَدٍ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْكُوفِيُّ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنْ أُمِّهِ وَعَنْ أُخْتِهِ . عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : أَتَى رَجُلٌ النَّبِيَّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فَقَالَ : إِنَّ أُخْتِي نَذَرَتْ أَنْ تَمْشِيَ إِلَى الْبَيْتِ فَقَالَ : مُرْ أُخْتَكَ أَنْ تَرْكَبَ ، إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ غَنِيٌّ عَنْ تَعْذِيبِ أُخْتِكَ نَفْسَهَا . فَقَالَ الرَّجُلُ : عَلَى أُمِّي حَجٌّ ، أَحُجُّ عَنْهَا ؟ قَالَ : I " نَعَمْ I " . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ I " .ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”میری بہن نے بیت اللہ تک پیدل چل کر جانے کی نذر مانی ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنی بہن کو حکم دو کہ وہ سواری کرے، بیشک اللہ عزوجل تمہاری بہن کے اپنی جان کو مشقت میں ڈالنے سے بے نیاز ہے۔“ اس شخص نے (پھر) عرض کی: ”میری والدہ کے ذمہ حج ہے، کیا میں ان کی طرف سے حج ادا کروں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اسماعیل بن ابی خالد سے صرف محمد بن کثیر رحمہ اللہ ہی نے روایت کیا ہے۔“