المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1204
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ نَصْرِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ بِلَالٍ قَالَ : نَا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ عَنْ عَلِيِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ نَافِعٍ . عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : يُقَالُ لِلْمُصَوِّرِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ : أَحْيُوا مَا خَلَقْتُمْ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ إِلَّا عِمْرَانُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ بِلَالٍ I " .ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن تصویریں بنانے والوں سے کہا جائے گا: «أَحْيُوا مَا خَلَقْتُمْ» ”تم نے جو پیدا کیا ہے اسے زندہ کرو۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو علی بن ثابت انصاری رحمہ اللہ سے صرف عمران رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اسے (عمران سے) روایت کرنے میں محمد بن بلال رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“