المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1200
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ قَالَ : نَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ عِيسَى قَالَ : حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ عَنْ عَمْرَةَ . عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : دَخَلَتْ عَلَيَّ امْرَأَةٌ فَأَتَيْتُهَا بِطَعَامٍ ، فَقَالَتْ : إِنِّي صَائِمَةٌ . فَقَالَ النَّبِيُّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : أَمِنْ قَضَاءِ رَمَضَانَ ؟ I " قَالَتْ : لَا ، قَالَ : I " فَأَفْطِرِي ، وَاقْضِي مَكَانَهُ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرَةَ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، وَلَا عَنْ عَبْدِ اللهِ إِلَّا أَبُو عُبَيْدَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَعْقُوبُ I " .ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میرے پاس ایک عورت آئی تو میں نے اسے کھانا پیش کیا، اس نے کہا: ”میں روزے سے ہوں۔“ تو نبی کریم ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا یہ رمضان کی قضا کا روزہ ہے؟“ اس نے عرض کی: ”نہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر روزہ افطار کر لو اور اس کی جگہ (کسی اور دن) قضا کر لینا۔““
اس حدیث کو عمرہ رحمہ اللہ سے صرف عبد اللہ بن ابی بکر رحمہ اللہ نے، اور عبد اللہ رحمہ اللہ سے صرف ابو عبیدہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ اسے بیان کرنے میں یعقوب رحمہ اللہ منفرد ہیں۔