المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1197
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا خَالِدٌ قَالَ : نَا أَبِي . قَالَ : حَدَّثَنِي زِيَادٌ عَنْ عُتْبَةَ الْكُوفِيِّ عَنْ عِكْرِمَةَ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ . عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : إِذَا وَجَدَ أَحَدُكُمُ الْقَمْلَةَ فِي الْمَسْجِدِ فَلْيَدْفِنْهَا ، أَوْ لِيُمِطْهَا عَنْهُ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ زِيَادٍ إِلَّا يُوسُفُ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا ابْنُهُ عَنْهُ I " .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی مسجد میں جوں پائے تو اسے (وہیں مٹی میں) دبا دے، یا اسے اپنے سے دور کر دے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: زیاد رحمہ اللہ سے یہ دونوں حدیثیں صرف یوسف رحمہ اللہ نے روایت کی ہیں، اور ان سے روایت کرنے میں ان کے بیٹے منفرد ہیں۔