المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ جَرِيرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْفِرْدَوْسِيُّ قَالَ : نَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ عَنِ الْأَعْمَشِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ . عَنْ جَدِّهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : أَيُّمَا رَجُلٍ أَتَاهُ ابْنُ عَمِّهِ ، فَسَأَلَهُ مِنْ فَضْلِهِ ، فَمَنَعَهُ ، مَنَعَهُ اللهُ فَضْلَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ . وَمَنْ مَنَعَ مَاءً لِيَمْنَعَ بِهِ فَضْلَ الْكَلَإِ مَنَعَهُ اللهُ فَضْلَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا جَرِيرٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ I " .سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس کسی شخص کے پاس اس کا چچا زاد بھائی آئے اور اس سے اس کے فالتو مال یا ضرورت سے زائد شے کا سوال کرے، پھر وہ اسے (دینے سے) محروم کر دے، تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے اپنے فضل سے محروم کر دے گا۔ اور جس شخص نے (زائد) پانی کو اس غرض سے روکا تاکہ اس کے ذریعے زائد گھاس کو (مویشیوں سے) بچا سکے، تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے اپنے فضل سے محروم کر دے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اعمش سے اس حدیث کو جریر رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور اسے روایت کرنے میں محمد بن حسن رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“