المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1194
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا أَبُو هُرَيْرَةَ مُحَمَّدُ بْنُ فِرَاسٍ الصَّيْرَفِيُّ قَالَ : نَا أَبُو قُتَيْبَةَ سَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ أَبِي حَازِمٍ . عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ أَبَا أُسَيْدٍ ، صَاحِبَ رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- تَزَوَّجَ امْرَأَةً ، I " فَدَعَا النَّبِيَّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فِي عُرْسِهِ I " ، فَكَانَتِ امْرَأَتُهُ تَقُومُ عَلَيْنَا ، وَهِيَ الْعَرُوسُ ، فَتَسْقِينَا نَبِيذَ التَّمْرِ ، قَدِ انْتَبَذَتْهُ مِنَ اللَّيْلِ وَصَفَّتْهُ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِلَّا أَبُو قُتَيْبَةَ I " .ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے صحابی سیدنا ابو اسید رضی اللہ عنہ نے ایک خاتون سے نکاح کیا اور نبی کریم ﷺ کو اپنی شادی کی دعوت دی، (سیدنا سہل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:) ”تو ان کی اہلیہ ہی ہماری خدمت کر رہی تھیں حالانکہ وہ دلہن تھیں، وہ ہمیں کھجور کا نبیذ پلا رہی تھیں جسے انہوں نے رات میں بھگویا اور پھر اسے صاف (چھان) لیا تھا۔“
اس حدیث کو عبدالرحمن رحمہ اللہ سے صرف ابو قتیبہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔