المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1190
وَبِهِ : عَنْ أَنَسٍ قَالَ : خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فِي رَمَضَانَ ، فَصَامَ وَصَامَ مَعَهُ أَصْحَابُهُ ، ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- أَفْطَرَ وَأَفْطَرَ مَعَهُ بَعْضُ أَصْحَابِهِ ، وَصَامَ بَعْضُهُمْ ، وَكَانَ الصَّائِمُ أَفْضَلَ مِنَ الْمُفْطِرِ .ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ رمضان میں (سفر پر) نکلے، تو آپ ﷺ نے روزہ رکھا اور آپ ﷺ کے ساتھ آپ کے صحابہ نے بھی روزہ رکھا، پھر رسول اللہ ﷺ نے روزہ افطار فرما لیا اور آپ ﷺ کے ساتھ آپ کے بعض صحابہ نے بھی روزہ افطار کر لیا، جبکہ بعض نے روزہ رکھا، اور روزہ رکھنے والا روزہ افطار کرنے والے سے افضل تھا۔“